مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیر اعظم کو بھجوا دوں گا، آرمی چیف

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیر اعظم کو بھجوا دوں گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دیں گے۔

وزیراعظم ہائوس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا تو بھی نہیں پڑھوں گا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے اور ملک میں ترقی ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھنے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے، جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو دو خطوط لکھے تھے، جس میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پر سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ایسا کوئی خط پڑھنے میں دلچسپی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *