پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت ڈھائی ہزار روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2144 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 60 ہزار 631 روپے  جبکہ 22 قیراط دس گرام سونا 1965 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر اضافے سے 2913 ڈالر کا ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس گرام چاندی کے نرخ 47 روپے اضافے سے 2886 روپے ہوگئے جبکہ فی اونس نرخ بھی 0.55 ڈالر بڑھ کر 32.55 ڈالر تک پہنچ گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *