محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان میں بھی موسم سرد رہے گا جبکہ ان اضلاع میں دھند کا بھی امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گاجبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے وقت موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے ، شمالی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور ژوب میں 2 ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔
نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور چمن میں 5 ، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔