اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر دارالحکومت میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے ممکنہ سیکورٹی خطرے کے پیش نظر امریکی حکومت کے ملازمین کو اگلے نوٹس تک فیصل مسجد کا سفر کرنے سے منع کر دیا۔ امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی کہ امریکی شہری اگر خود کو بڑے اجتماعات یا مظاہروں کے قریب پائیں تو فوراً چلے جائیں۔ شہری ذاتی طور پر اپنے حفاظتی اقدامات کو بھی یقین بنائیں اور اپ ڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا کی رہنمائی حاصل کریں۔
سفارتخانے نے شہریوں کو کم پروفائل رکھنے اور اپنے گردونواح سے باخبر رہنے کی تلقین کی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کو ہر وقت اپنی شناخت رکھنے اور مقامی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا گیا ہے۔