شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو باقاعدہ طور پر پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے حکم پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جاری سے نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر بانی چئیرمین کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ شوکاز نوٹس کے جواب اور اقدامات کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا۔

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ہماری پارٹی بہت بڑی ہے اور موجودہ لوگ بھی ہماری پارٹی جوائن کرنا چاہتے ہیں کیونکہ عمران خان کا نظریہ، ووٹ اور کریڈیبلیٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں عمران خان کے فیصلے ہی چلتے ہیں، ووٹ بھی عمران خان کا ہی ہے۔ مجھ سمیت عمر ایوب ہوں یا شیرافضل مروت، ہم کونسلر بھی نہیں بن سکتے اگر عمران خان کا ووٹ اور ان کا نام ہمارے ساتھ نہ جُڑا ہو۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *