جنوبی افریقہ نے سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا تگڑا ہدف دیدیا۔
پاکستان میں کھیلی جانیوالی سہ ملکی سیریز کا اہم مقابلہ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بائووما نے 82رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ میتھیو بریٹز نے 83اور ہینرک کلاسن نے 87رنز کی دھوان دار بیٹنگ کی۔کائل ویریئن نے 44رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے بڑااسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی بالرز جنوبی افریقی بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے ، شاہین شاہ آفریدی نے 66رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ محمد حسنین اور ابرار احمد کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام ٹھہرے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج تیسرا اور فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے، جو ٹیم میچ جیتے گی وہ نیوزی لینڈ کیساتھ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ کھیلے گی۔