وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ حاضری کے بعد مکہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ حاضری کے بعد مکہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ حاضری کے بعد مکہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نمازعشاء پڑھی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی اور امت مسلمہ، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچے ہیں۔ تاہم مدینہ منورہ حاضری کے بعد شہباز شریف مکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی شہزادہ سلمان بن شاہ سلمان  اور سعودی فرما نروا شاہ سلمان سمیت دیگر حکام کیساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنرایچ آر ایچ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیاتھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے ہیں ۔پی ایم آفس پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے گزشتہ روز سعودی عرب پہنچےتھے ۔وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئےتھے۔ پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے خیریت دریافت کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *