اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی سنیارٹی میں تبدیلی کے خلاف 5 ججز کی ری پریزنٹیشن مسترد کر دی ہے۔

اس فیصلے میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس ثمن رفعت کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ہائی کورٹ رجسٹرار کو ہدایت کی کہ فیصلے کی کاپی متعلقہ ججز کو بھیج دی جائے۔

فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور ہائی کورٹ سے منتقل ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج کے طور پر برقرار رہیں گے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوبارہ حلف لینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر میں فرق ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بھارت میں ججز کا ٹرانسفر عام بات ہے اور اگرچہ پاکستان میں ٹرانسفر پالیسی موجود نہیں، صدر پاکستان ججز کا ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ فیصلے میں بھارت کی ہائی کورٹس کے ججز کے حلف کا متن بھی شامل کیا گیا، جس کے مطابق ٹرانسفر کے بعد جج کا اسٹیٹس برقرار رہتا ہے اور یہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کے ایک ہائیکورٹ سے دوسرے ہائیکورٹ میں ٹرانسفر سے متعلق ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *