ایم ڈی کیٹ امتحان کا سٹرکچر تبدیل، ہر امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے مختلف ہو گا

ایم ڈی کیٹ امتحان کا سٹرکچر تبدیل، ہر امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے مختلف ہو گا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے کہا ہے کہ میڈیکل این ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)امتحان میں کسی امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے میچ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا سینیٹر عامرولی الدین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی نئےایکٹ کے تحت ایم ڈی کیٹ امتحان کا سٹرکچر تبدیل کر رہا ہے نئے سٹرکچر کے تحت کسی امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے میچ نہیں کرے گا۔

پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق 22 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ امتحان اندرون سندھ سے لیک ہوا، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے کچھ ڈاکٹرز پیپر لیک کرنے میں ملوث تھے۔ صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں نیشنل لیول پر ایک سلیبس لیا جا رہا ہے اب ڈومیسائل ہولڈر امیدوار اپنے صوبے میں ہی امتحان دےگا، میڈیکل کالجزکی طرف سےمرضی کی فیس وصول کرنےکی شکایات ہیں پی ایم ڈی سی میزانیہ بنا رہا ہے۔

نائب وزیراعظم آفس سےحتمی ہدایات کا انتظار ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹرعامرولی الدین نے کہا کہ آئندہ شکایات سامنے آئیں توپی ایم ڈی سی ذمہ دارہو گا۔ اجلاس میں نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن اور شکایات کے ازالے سے متعلق رپورٹ کمیٹی میں پیش کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *