اہم بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

اہم بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بمراہ کی عدم دستیابی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ بیک انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔بی سی سی آئی کے مطابق بمراہ کی جگہ ہرشیت رانا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسکواڈ میں ایک اور تبدیلی کے تحت وارون چکر ورتھی کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ وہ یشسوی جیسوال کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان، ٹیم میں دو تبدیلیاں

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ دورے کے دوران بمراہ کو کمر کے شدید درد کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ سڈنی میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کرائے اور 32 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

تاہم انجری کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل ہونے کے باوجود کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے، اور وہ چیمپئنز ٹرافی کے عارضی 15 رکنی اسکواڈ میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہوگی، اور بمراہ کی غیر موجودگی بھارتی ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان ثابت ہوسکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *