پی ٹی آئی اراکین عمران خان کی باتوں کو صحیح نہیں مانتے، مزمل سہروردی

پی ٹی آئی اراکین عمران خان کی باتوں کو صحیح نہیں مانتے، مزمل سہروردی

سینئر صحافی مزمل سہروردی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی اکثریت عمران خان کی ٹویٹس کو ری ٹویٹ نہیں کرتے۔

مزمل سہروری نے آزاد ڈیجیٹل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اکثر اراکین اس لیے عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے کیونکہ وہ عمران خان کی باتوں کو صحیح نہیں سمجھتے۔ تاہم اب گن پوائنٹ پر یہ چیز کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے عمران خان کو رہا کرنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کا بیانیہ صحیح ہے تو لوگ خوشی سے آپکی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہیں لیکن گن پوائنٹ پر ری ٹویٹ کرنا جمہوریت نہیں ہے۔ عمران خان کا بیانیہ اگر سچا ہے تو لوگ خود ان کی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کریں، یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگر کوئی ری ٹویٹ نہیں کرتا تو اس کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *