50 ہزار سولر سسٹمز فوری طور پر تقسیم کیے جائیں، سندھ حکومت نے ہدایت دیدی

50 ہزار سولر سسٹمز فوری طور پر تقسیم کیے جائیں، سندھ حکومت نے ہدایت دیدی

سندھ حکومت نے سولر ہوم پروجیکٹ کو ہر صورت 31 جولائی 2025 تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت وزیر بلدیات سعید غنی کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2 لاکھ سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ناصر حسین شاہ نے ہدایت دی کہ ایک مہینے میں ہر ضلع میں 1600 سولر سسٹمز کی تقسیم یقینی بنائی جائے اور ہر ہفتے 400 سولر سسٹمز کی تقسیم کا ہدف مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: نیٹ میٹرنگ کی پالیسی سولر استعمال نہ کرنے والوں کیلئے بوجھ بن گئی

صوبائی وزراء نے زور دیا کہ 50 ہزار سولر سسٹمز، جو اس وقت ویئر ہاؤس میں موجود ہیں، فوری طور پر تقسیم کیے جائیں اور 30 دن میں اس عمل کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ بلاول بھٹو کے وژن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق منصوبے کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے اجلاس میں خصوصی شرکت پر وزیر بلدیات سعید غنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *