سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کیخلاف ریفرنس پرغور کرر ہے ہیں، رانا ثناء اللہ

سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کیخلاف ریفرنس پرغور کرر ہے ہیں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کیخلاف ریفرنس پرغور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے طرزعمل پرکمیشن بنایا جا سکتا ہے،پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے دھاندلی اورچھبیس نومبرکی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، جلد الیکشن پربھی بات ہوسکتی ہے۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ 2 سینئر ججز کے خلاف ریفرنس بنایا جا سکتا ہے، یہ ججز ہر معاملے پر خط لکھ دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا خط میڈیا کو پہلے مل جاتا ہے، اس عمل کو کہیں نہ کہیں مس کنڈکٹ سے جوڑا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ، پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا

ججز کے رویے پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ دو سینئر ججز کی وجہ سے سپریم کورٹ میں معاملات نہیں چل رہے، وہ ہر معاملے میں خط لکھتے ہیں اور بائیکاٹ کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیرکا کہنا تھا کہ اس ساری صورت حال میں اگر کسی نے اپنے آپ کو غیرجانبدار اورعلیحدہ رکھا تو وہ صرف چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے جج کو لانے کی ضرورت ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ان کی صوابدید پر ہمیں اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *