پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ایک روزہ میچوں میں جنوبی ا فریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین 1992ء سے اب تک 86ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہو چکے ہیں۔ ان میچز میں جنو بی ا فریقہ نے 52 جیتے ہیں جبکہ پاکستان 33 میچز میں کامیاب رہا ہے، ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
جنوبی ا فریقہ کے خلاف پاکستان کا کا میابی کا تناسب 38.37فیصد اورپاکستان کے خلاف جنو بی افریقہ کا کامیابی کا تناسب60.46فیصد ہے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ کل دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں نیوزی لینڈ سے شکست کھا چکی ہیں، جو بھی ٹیم جیتے گی وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔