آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنے والے افراد کے خلاف ایف بی آر کا اہم فیصلہ

آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنے والے افراد کے خلاف ایف بی آر کا اہم فیصلہ

آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنے والے افراد کے خلاف ایف بی آر نے اہم فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بینکنگ ٹرانزکشن کے ذریعے ٹیکس چوروں کے تعاقب کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ایف بی آر نے بتایا کہ آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اس کام کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا، انہوں نے کہا کہ بینکوں سے ٹیکس دہندگان کی آمدن، ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ، پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہو گا اور بینکوں سے متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کا حجم مطابقت نہ رکھنے پر رپورٹ کرنے کو کہا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ، ٹیکس ریٹرن سے زیادہ کی ٹرانزکشن پر رپورٹ دینا لازم ہو گا اور بینک ٹرانزکشن نہیں روکیں گے لیکن اس بارے میں رپورٹ دیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *