پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ، پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا

پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ،  پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا۔

پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس  کی عالمی فہرست میں دو درجے کمی کے بعد 180 ممالک میں 135 ویں نمبر پر پہنچ  گیا ہے، گزشتہ برس 133 واں نمبر تھا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024  جاری کی ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا۔ گزشتہ برس 48 واں ملک تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بھی پاکستان کے اسکور کمی ہوئی ہے، اسکور 100 میں سے 27 جبکہ گزشتہ برس 25 تھا۔

سب سے کم کرپشن ڈنمارک میں ہوتی ہے، اس کے بعد فن لینڈ اور سنگاپور ہیں، سب سے زیادہ کرپٹ جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینزویلا ہیں، ایران، روس اور عراق میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *