قومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

 قومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا  گیا۔ 

 قومی اسمبلی اجلاس میں رومینہ خورشید عالمی کی جانب سے ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل پیش کیا گیا جو کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔

اس بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کر دی گئی ہیں، ایم این اے اور سینیٹرکی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، مریم نواز

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو رکن بڑھی ہوئی اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتا وہ لکھ کردیدے۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی کہا کہ جو ممبران بڑھی ہوئی تنخواہ وصول نہیں کرنا چاہتے وہ اس بارے میں اسپیکر آفس کو بتا دیں۔

یاد رہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اورسینیٹر کی تنخواہ 10 لاکھ ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا، اس اضافے سے قبل قومی اسمبلی کے ایک ممبر کی تنخواہ  2 لاکھ 18 ہزار تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *