وزیراعظم شہبازشریف کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا پہلا 3روزہ دورہ سعودی عرب، کمرشل فلائٹ میں سفر کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیراعلیٰ مریم نواز، وفاقی وزیر اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب ، عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی شامل ہیں۔ مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر گونر مدینہ منورہ شہزادہ سلطان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم وفد سمیت آج مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کریں گے۔ جبکہ دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جائیگی۔ خیال رہے کہ دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھُل مل گئے جبکہ پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیراعظم نے پرواز میں موجود بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت بھی ہوگی۔ملاقات کے دوران ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔ سعودی عرب کواوجی ڈی سی ایل میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی جائے گی، گزشتہ مالی سال او جی ڈی سی ایل سب سے منافع کمانے والی سرکاری کمپنی تھی، اوجی ڈی سی ایل نے 133ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا۔دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخزانہ محمداورنگزیب سعودی سرمایہ کاروں کو بریفنگ دیں گے، ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی ٹرانزکشن کا والیم سب سے بڑا ہوگا، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *