انسٹاگرام نے صارفین کے لیے بڑی سہولت ایک بار پھر متعارف کروادی

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے بڑی سہولت ایک بار پھر متعارف کروادی

دنیا بھر میں مقبول فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کے معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے پرانے فیچر کو دوبار ہی فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام کے سربراہ نے کچھ روز قبل ایک میں کہا تھا کہ ایپلی کیشن پر 2019 میں ختم کیے گئے فیچر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا ، ہم چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام ایپ صرف تفریحی مواد دیکھنے کی ہی جگہ نہ ہو بلکہ یہ ایسا پلیٹ فارم بنے جہاں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ رہ سکیں۔

انسٹاگرام کاکہنا ہے کہ اب جب آپ ریلز ٹیب پر جائیں گے تو آپ کو ایک خصوصی فیڈ نظر آئے گی جہاں وہ ریلز شامل ہوں گی جو آپ کے دوستوں نے پسند کی ہیں یا ان پر کوئی کمنٹ کیا ہے،  آپ اوپر دائیں کونے میں جا کر براہ راست ان سے گفتگو بھی شروع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر رجب طیب اردگان کل دو روزہ دورے پر پاکستان  آئیں گے

انسٹاگرام پر نصف دہائی قبل ختم کیے گئے اس فیچر کو واپس متعارف کرانے کا مقصد ایپ صارفین کو اپنے دوستوں کی پسند سے متعلق آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسے ابتدائی طور پر صرف چند ممالک میں متعارف کروا رہے ہیں تاہم اسے جلد ہی مزید ممالک میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *