افغانستان کے صوبہ قندوز میں دھماکہ، طالبان کمانڈر سمیت 25 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندوز میں دھماکہ، طالبان کمانڈر سمیت 25 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندوز میں ایک دھماکے کے نتیجے میں طالبان کمانڈر سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ قندوز میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو ئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں میں افغان طالبان کا کمانڈر بھی شامل ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس منظر کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ مقامی حکام اور طالبان کے نمائندوں نے اس واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 30 لاشیں اور زخمیوں کو لایا گیا ہے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی بتائی گئی ہے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *