ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں ، وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے ، وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا ۔
ان ملاقاتوں میں عالمی سیاسی صورتحال بالخصوص غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ترک صدر 13 فروری کو اپنا دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس جائیں گے۔