پاکستان میں عیدالفطر 10اپریل کو ہونے کا قوی امکان

پاکستان میں عیدالفطر 10اپریل کو ہونے کا قوی امکان

پاکستان میں عید الفطر سعودی عرب کیساتھ منائے جانے کا قوی امکان۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال 29روزے ہوں گےاور قوی امکان ہے کہ عید سعودی عرب کیساتھ ہی منائی جائیگی۔ ماہر فلکیات نے بتایا ہے کہ عید بدھ 10اپریل کو ہوگی۔شوال کے چاند کی پیدائش 8اپریل کی شب 11بج کر 40منٹ پر ہوجائیگی اور سعودی عرب میں 8اپریل کو29واں روزہ ہوگا۔چونکہ چاند پیدا ہوتے ہی نظر نہیں آتا لہٰذا 9اپریل کو سورج غروب ہوتے وقت چاند کی عمر 20گھنٹے ہوگی۔مطلع صاف ہواتو چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔پاکستان میں 29اور سعودی عرب میں 30روزے رکھے جائیں گے اور رواں سال پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں عید ایکساتھ ہی منائی جائیگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے عید الفطر کے لیے 4 تعطیلات کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتہ) تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ جبکہ پنجاب حکومت نےہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات کا اعلان کیا جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کابھی کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *