جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق سمیت سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق سمیت سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے لئے چھ ججز کے ناموں کی منظوری دے دی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی نہ روکنے پر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *