تین ملکی ٹورنامنٹ ، نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

تین ملکی ٹورنامنٹ ، نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

تین ملکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ  کے خلاف ٹاس جیتا اور جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے  مقررہ 50 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، ان کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فجیرہ تائیکوانڈو ٹورنامنٹ: پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

 نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی وہ ناٹ آئوٹ رہے۔ کانوے 97 رنز بنا سکے جبکہ گلین فلپس نے28 رنز بنائے۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی اور اب دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، اب کراچی میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے جو ٹیم جیتے گی وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *