رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی گھی کی قیمتوں میں  اضافہ  

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی گھی کی قیمتوں میں  اضافہ  

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مافیا بھی سرگرم ہو گئے ہیں اور گھی کی قیمتوں میں  اضافہ ہوگیا ۔

درجہ اول اور درجہ دوم گھی کی قیمتوں میں 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے،  درجہ اول گھی کی ہول سیل قیمت 595 روپے فی کلو، جبکہ درجہ دوم کی قیمت 540 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مختلف برانڈز کے درجہ دوم گھی کی قیمتیں 550 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

 صدر کریانہ مرچنٹس طاہر ثقلین بٹ نے کہا کہ پہلے قیمتیں بڑھا کر رمضان میں ان میں کمی کرنے کا ڈرامہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر سخت چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے،  عالمی مارکیٹ میں سویا بین اور پام آئل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، لیکن یہاں گھی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اگر قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *