سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر

سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کی نوکری پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے فیصلے سےجو سرکاری ملازمین دوران سروس وفات پا جائیں گے، ان کے بچوں کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ تبدیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کی گئی ہے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اس پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تاہم اس فیصلے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے سول سرونٹس کے بچوں پر نہیں ہوگا۔ ان کے اہل خانہ کو وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت تمام مراعات اور سہولتیں ملیں گی، اور یہ تبدیلی صرف فیصلے کے بعد کی بھرتیوں پر لاگو ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *