پاکستان میں گزشتہ چندماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ صحت کی دیگر بنیادی سہولیات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوران صحت کی سہولیات 1.27 فیصد تک مہنگی ہوئیں ، میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کی دستاویز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد ، ڈینٹل سروسز 2.22 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
مزید پڑھیں: سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کا پاکستان میں جلد آغاز متوقع