سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کا پاکستان میں جلد آغاز متوقع

سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کا پاکستان میں جلد آغاز متوقع

سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کے مالک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں البیک کا آغاز اپنے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی پہلی شاخ کھلےگی، ملازمتیں پیدا ہوں گی اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اپنی اوپننگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے بعد یہ عمل اپنے آخری مراحل میں ہے۔ یہ تصدیق پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور البیک کے مالک رامی ابو غزالہ کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیر کو البیک کے آپریشنز کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہوں نے فاسٹ فوڈ کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین سے ملاقات کی۔

پاکستان میں پہلی بار Albaik کی شاخیں جلد کھلنے کی توقع ہے، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وزیر نے البیک کے پاکستان میں داخلے کا خیرمقدم کیا اور ملک کی فاسٹ فوڈ انڈسٹری اور کنزیومر مارکیٹ کو بڑھانے کے لیے اس کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جدہ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پہلی “میڈ اِن پاکستان” نمائش کے دوران ہونے والی بات چیت کا محور کاروباری تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستانی مارکیٹ میں سعودی برانڈز کے داخلے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *