آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری سے متعلق میڈیکل رپورٹس آگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے میں معمولی کھنچاؤ کی شکایت ہوئی ہے تاہم ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ ایک اور یادگار شام کے لیے ہو جائیں تیار : محسن نقوی

پی سی بی کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر حارث رؤف 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ وہ اپنے ساتویں اوور کے دوران تکلیف محسوس کرنے کے بعد مزید بولنگ جاری نہ رکھ سکے، جس کے بعد ان کا اوور سلمان آغا نے مکمل کیا۔

حارث رؤف پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں اور پی سی بی پرامید ہے کہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مکمل فٹنس کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *