چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایک اور یادگار شام کے لئے ہو جائیں تیار ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا اپنے بیان می کہنا تھا کہ 11 فروری بروز منگل 2025 کو نیشنل ا سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب ہوگی۔ جس میں پاکستان کے معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیتیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں آتش بازی اور لائٹ شو کا مظاہرہ بھی کیا جا ئے گا۔ خیال رہے کہ اس سےقبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی تزین و آرائش کی بھی افتتاحی تقریب ہوچکی ہے۔ اس موقع پروزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا افتتاح کیا تھا۔