آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی

آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی

آسٹریلیا نے سری لنکن ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست د یکر 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز میں اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

سری لنکا کی طرف سے دیا گیا 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔آسٹریلیا نے کلین سویپ کرتے ہوئے سری لنکا کو اُس کے ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست سے درچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز : پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ سے شکست پر کپتان محمد رضوان کا بیان آگیا

آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لیون اور میتھیو کوہنمین باؤلنگ اٹیک پر چھائے رہے اور اسپن باؤلنگ والی ٹرننگ پچ پر 4 ، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بیاؤویبسٹر2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *