سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 7خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں کیے گئے پہلے آپریشن میں 3 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، ہلاک خوارج میں رحمت بھی شامل ہے۔ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈآپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا۔ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔