خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کی انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا، عظمیٰ بخاری

خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کی انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے صوابی جلسے پربات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی عمران خان کی انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور ملازمین کی جبری حاضریوں کے باوجودصوابی جلسے میں محض چند ہزار افراد ہی جمع ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت عمران خان کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔

مزید پڑھیں: اگر قیادت میرے جلسے میں  آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی ، شیر افضل مروت 

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کے احتجاجی بیانیے کو رد کر دیا ہے اور جو لوگ سڑکوں پر نکلے بھی، وہ صرف فرمائشی گرفتاریاں دینے کے لیے باہر آئے تاکہ اپنے لیڈر کے سامنے نمبر بنا سکیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد عوام احتجاجی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے بھی دیکھ لیا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس اور اسکالرشپس مل رہے ہیں، اس لیے وہ بھی ایسے مواقع کے خواہشمند ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ جلد مریم نواز خیبرپختونخوا کے بچوں کو بھی اسکالرشپس فراہم کریں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ایک طاقتور ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *