مہنگائی گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مہنگائی گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کر دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت رائٹ سائزنگ، نجکاری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے جبکہ ٹیکس اصلاحات کے لیے ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: غریب آدمی کیلئے علاج مزید مہنگا، سرکاری دستاویز میں بڑے انکشافات

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پائیدار ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے تاکہ معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے سیاست کو قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کی جدوجہد قربانیوں کی داستان ہے اور حکومت کا مقصد سیاست نہیں بلکہ ریاست کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *