پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا، جس کے باعث گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادلوں کا موجودہ سسٹم رہے گا تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ یہ سسٹم آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں خشک موسم اور سردی کا رجحان برقرار رہے گا۔
اس کے نتیجے میں شہر کا موسم خوشگوار رہنے کے باوجود سردی کا اثر واضح رہے گا۔