Skip to content
ایل پی جی کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو کی بڑی کمی
گیس کی بندش سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی،ایل پی جی کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو کی بڑی کمی ہوگئی۔
ایل پی جی 290 روپے سے کم ہوکر 250 سے 260 روپے فی کلو پر آگئی ہے جس پرشہریوں نے خوشی کااظہارکیا ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ حکومت عوام کو دیگر چیزوں میں بھی ریلیف دے ،رمضان سے قبل گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔
شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئے۔