عمران خان کے دل میں کیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، علی امین گنڈاپور

عمران خان کے دل میں کیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، ان سےجب ملاقات ہوئی تو مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : جنید اکبر کا پارٹی میں سزا و جزا کا عمل لانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کردیے، ہمارےصوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جارہا ہے، دیگر صوبوں کی حکومتیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر مناظرہ کر لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *