ہمیں تاریخ کا پتہ ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں : جنید اکبر

ہمیں تاریخ کا پتہ ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں : جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف  خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی جلسے سے خطاب کے دوران جنید اکبر نے کہا ہے، بانی پارٹی نے کال دی تو اس مرتبہ ہم سب کی چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے ورکرز تھک گئے ، حالیہ جلسے میں کارکنوں نے پیغام دیا کہ وہ نہیں تھکے ، اس دفعہ آپ کی گولیاں کھانے کی تیاریوں کے ساتھ آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا شور تھا ٹرمپ آئے گا تو بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے: خواجہ آصف

ان کا دوران خطاب مزید کہنا تھا کہ ہمیں تاریخ کا پتہ ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 8فروری 2025کے احتجاج پر کارروائی کا کہا تھا۔ ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک ہماری جدوجہد جاری گی، ہم نہیں چاہتے اداروں سے ٹکراؤ ہو ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *