پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی لحاظ سے بڑی سیاسی قوت ہے ۔ تحریک انصاف کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام کا آنا ممکن نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وہ اس قوت پر ڈٹے رہیں اور سیاسی مذاکرات نہ کریں اور بات چیت کے لئے شرائط رکھیں، یہ کوئی اچھی بات۔ نہیں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بات چیت کا قائل رہا ہوں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور ابھی دھمکی دے رہے ہیں بات کرنے کیلئے پہلے یہ بات نہ کرنے کیلئےدھمکیاں دیتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو مسائل اور بحرانوں سے جان چھڑانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ حکمران مفاہمت، بات چیت کرنے اور سیاسی سفر کو آگے لے جا ئیں اور وہ راستہ مذاکرات کا ہے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آسکے ۔
ہم چاہتے ہیں سیاسی گفتگو ہو، دشمن ملکوں میں بھی بات چیت ہوتی ہے، ہم تو ایک ہی ملک کے سیاسی کارکن ہیں، ہم کیوں نہیں بات چیت کرسکتے؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی فیصلے نہیں کرتے ، قائدین گالیاں نہیں دیتے، انہیں بات چیت کی طرف آنا ہوگا، پی ٹی آئی کو سیاستدانوں سے مذاکرات کرنے ہوں گے ۔