مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکیں، اب صرف ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، عوام نے دفعہ 804 نافذ کی ہے، گزشتہ روز حکمرانوں سے نجات کے عہد کی تجدید کا دن تھا۔
اس روز جمہوریت پر شب خون مار کر فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوابی میں اس نااہل نظام کے خلاف عوام کا سمندر اُمڈ آیا پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب ہے جعلی سسٹم کے خاتمے کے بعد حکمرانوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔