مہر بانو قریشی سمیت 9 کارکنان کو رہا کر دیا گیا

مہر بانو قریشی سمیت 9 کارکنان کو رہا کر دیا گیا

پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی سمیت 9 کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا۔

علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے، بیرسٹر گوہر

پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

رہائی کے بعد  مہربانو قریشی نے آڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی رہائی کا بتایا اور کہا کہ آج لوگوں نے مجھے مایوس نہیں کیا, میرا دل خوش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس والوں کو بھی کہا کہ آپ لوگوں کے جذبات نہیں سمجھ سکتے، ان کا کہنا تھا کہ میں خیریت سے ہوں، مجھے رہا کر دیا گیا ہے، میں گھر جا رہی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے باقی سب بھی گھر پہنچ گئے ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *