عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے، بیرسٹر گوہر

عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کیلئے نیک نیتی سے سوچنا ہوگا، حکومت نے دانشمندی کامظاہرہ نہیں کیا، ملک قیدی نمبر 804کے بغیر ہرگز نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں اس کیلئے تحریک انصاف نے مختلف مراحل پرکمیٹیاں بھی بنائیں مگر حکومت نے دانشمندی کا مظاہرہ نہیں کیا اس کیلئے نیک نیتی سے سوچنا ہو گا۔

اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دوبارہ کال دیں گے جس پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ورکرز کو نکلنا ہوگا،پاکستان قیدی نمبر 804عمران خان کے بغیر ہرگز نہیں چل سکتا ہے، وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں عمران خان کا پیغام لے کر آیا ہوں پی ٹی آئی 8 فروری 2024ء کو جیتی تھی آج بھی اور کل بھی جیتے گی، پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے جس میں نفاق، بدتمیزی نہیں، مستقبل اور حال ہمارا مقدر ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *