بھارتیہ جنتا پارٹی کی 27 سال بعد دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی

بھارتیہ جنتا پارٹی کی 27 سال بعد دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔

بھارت کی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں مرکزی حکمران جماعت بی جے پی نے اکثریت حاصل کرلی۔ 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جس کے  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

دہلی میں حکومت بنانے کیلئے 70 میں سے 38 نشستوں پر کامیابی کی ضرورت ہے اور اب تک کے موصول ہونے والے نتائج میں بی جے پی سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کرچکی ہے۔

بھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی کے 70 کے ایوان میں بی جے پی نے 44 سیٹیں جیت لی ہیں  اور اسے مزید چار نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

دس سال سے برسراقتدار عام آدمی پارٹی 21 سیٹیں ہی حاصل کر سکی ہے، عام آدمی پارٹی نے 10 سال بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت کھو دی اور سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی اپنی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *