انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کے نام سے منائیں گے اور یہاں مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے پہلے روزے بھی کھلوائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہدا کے خاندانوں کو بلائیں گے، انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کا گورنر ہاؤس میں بندوبست کیا ہے۔
اس بار قرعہ اندازی کے ذریعے 50 پلاٹ، 100 موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دیں گے، انہوں نے کہا کہ اتحاد رمضان کے عنوان سے اتحاد و محبت کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔