مخالفین کو طاقت سے سیاست کےمیدان سےباہر کرنے کا حامی نہیں، مولانا فضل الرحمان

مخالفین کو طاقت سے سیاست کےمیدان سےباہر کرنے کا حامی نہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کو طاقت سے سیاست کے میدان سے باہر کرنے کا حامی نہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے مردان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے درمیان رویے میں شدت تھی، حالات کو اعتدال پرلانا چاہتے ہیں۔

اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے 26ویں ترامیم کی جنگ اکیلے لڑی۔ 26ویں ترمیم کے ذریعے آئین، پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربےاستعمال کئے جارہے ہیں۔

مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، کسی کو عوام کے حق پرشب خون مارنے کا حق نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *