Skip to content
عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، احسن اقبال
Home - آزاد سیاست - عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔
نارووال میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں نے اپنے چار سال میں کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کہ ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا، عوام کی خدمت ہم کرتے رہیں گے، عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں پروپیگنڈے پر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، اپنے دور میں انہوں نے ملکی ترقی کا راستہ روکا۔
احسن اقبال نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک اناڑی نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپنے 4 سالہ اقتدار میں انہوں نے نوجوانوں سے روزگار چھینا۔