پاکستان ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرکے عمر گل کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلا اوور شاہین شاہ آ فریدی نے کروایا، انہوں نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ کو آئوٹ کر دیا۔ آفریدی نے آج تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان نے ول ینگ کا کیچ تھاما، اس طرح فاسٹ بائولر نے پاکستان کیلئے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔
اس فہرست میں محمد عرفان اور وسیم اکرم ان سے اوپر ہیں۔ محمد عرفان اور وسیم اکرم نے پاکستان کی جانب سے پہلے اوور میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔