چیمپئنز ٹرافی 2025: سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی

چیمپئنز ٹرافی 2025:  سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔

  ذڑائع کے مطابق سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے پاکستان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ عالمی کرکٹ ایونٹ کے دوران بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر تعاون کریں گے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی پاکستان آمد 12 فروری سے شروع ہو گی۔

وزارت داخلہ نے اس ایونٹ کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے لیے صوبائی محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ تمام ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا، اور یہ ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے دوران میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے، اور ان کے میچز یو اے ای میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوں گے۔ اگر بھارت کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچتی ہے، تو سیمی فائنل اور فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز جاری ہے، جس میں سیکیورٹی کے پیش نظر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *