چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے پہلے 100 دن مکمل: سپریم کورٹ نے 8,174 مقدمات کے فیصلے کیے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے پہلے 100 دن مکمل:  سپریم کورٹ نے 8,174 مقدمات کے فیصلے کیے

پاکستان کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے پہلے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران عدالت نے 8,174 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کی گئی کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 4,963 نئے مقدمات درج ہوئے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے دو اجلاسوں میں ججز کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا اور 40 شکایات کو نمٹایا، جب کہ پانچ شکایات پر ججز نے ابتدائی جواب طلب کیا اور ایک شکایت کے بارے میں مزید تفصیلات کی درخواست کی گئی۔ جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بہتری حالیہ اصلاحات کی بدولت ممکن ہوئی، جن میں سٹرکچرڈ رول میکنگ، آٹومیشن، اور ہموار طریقہ کار شامل ہیں، جو عدلیہ کو مزید موثر اور جوابدہ بنانے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں ان 100 دنوں کے دوران عدلیہ نے کارکردگی، شفافیت، احتساب اور انصاف کے حوالے سے اہم اصلاحات متعارف کرائیں۔ ان اقدامات کا مقصد مقدمات کے انتظام کو بہتر بنانا، مدعیان اور وکلا کے لیے سہولت فراہم کرنا، اور قانونی مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا تھا۔ سپریم کورٹ کی یہ کوششیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں کہ وہ بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *