Skip to content
انٹر بینک میں روپیہ مضبوط، ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی
انٹر بینک میں روپیہ مضبوط ہو گیا، ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں دس پیسے کی کمی ہوئی۔
اس کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 04 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمت 280 روپے 90 پیسے برقرار رہی۔